ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بجنور میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو، عوام کی امڈی بھیڑ ، ایک جھلک دیکھنے خواتین کی لمبی قطار 

بجنور میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو، عوام کی امڈی بھیڑ ، ایک جھلک دیکھنے خواتین کی لمبی قطار 

Tue, 09 Apr 2019 23:59:27  SO Admin   S.O. News Service

بجنور:9 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے منگل کو یہاں تقریبا دو کلومیٹر طے کرتے ہوئے روڈ شو کیا۔ روڈ شو کے دوران مودی نوازوں نے ’ مودی مودی‘ کے نعرے لگائے ،مگر پولیس کی مداخلت سے اسے لے کر دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان کوئی تصادم نہ ہوا ۔ لوک سبھا انتخابات میں پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری دن منگل کو پرینکا گاندھی (دوئم اندرا گاندھی )یہاں دوپہر سینٹ میری اسکول کے قریب ہیلی کاپٹر سے اتریں۔ پہلے وہ کانگریس امیدوار کے انتخابی دفتر گئیں اور پھر امیدوار کے ساتھ کھلی گاڑی میں پوسٹ آفس چوراہا پہنچیں ۔یہیں سے ان کا روڈ شو شروع ہوکر صدر بازار، پرانی تحصیل، رممو کا چوراہا ہوتے ہوئے جاٹان چوکی پر دو کلومیٹر کی دوری طے کر ختم ہوا۔ راستے بھر جہاں لوگ سڑک پر انہیں دیکھنے کو کھڑے تھے وہیں بڑی تعداد میں خواتین پرینکا کی جھلک حاصل کرنے کے لئے چھت پر کھڑی تھیں۔ پرینکا ہاتھ جوڑ انہیں سلام کر رہی تھیں۔ پیر کو کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ انہیں یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنا تھا، مگر دونوں کا پروگرام رد ہو گیا تھا۔ پرینکا کے روڈ شو کے دوران جاٹان میں ڈھالی کے پاس کچھ بی جے پی کارکنوں اورمودی نوازوں کی زرخرید بھیڑاپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے ’مودی مودی‘ کے نعرے لگائے؛لیکن پرینکا نے دریا دلی دکھاتے ہوئے ان پر مالا اور پھول پھینک کر اپنی فیاضی کا ثبوت دیا۔


Share: